دنیا
Time 16 فروری ، 2021

جمہوریہ گنی میں ایبولا وائرس سے ہلاکتیں، عالمی ادارہ صحت نے الرٹ جاری کردیا

جمہوریہ گنی میں اب تک ایبولا وائرس سے 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، خبر ایجنسی — فوٹو: فائل

مغربی افریقا کے ملک جمہوریہ گنی میں ایبولا وائرس پھر سے سر اٹھانے لگے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمہوریہ گنی میں اب تک  ایبولا وائرس سے 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 10 مشتبہ کیس سامنے آئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گنی حکومت نے کیسز سامنے آنے کے فوری بعد متاثرہ مریضوں سے رابطے میں رہنے والے افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔ 

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے ایبولا کیسز سامنے آنے پردیگر افریقی ممالک کو الرٹ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ 2013 سے 2016 کے درمیان ایبولاوائرس سے گنی سمیت تین افریقی ممالک میں 11 ہزارسےزائد لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

مزید خبریں :