دنیا
Time 16 فروری ، 2021

آسٹریلوی وزیر اعظم نے خاتون کیساتھ زیادتی کے معاملے پر معافی مانگ لی

آسٹریلیا  کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے پارلیمنٹ میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے معاملے پرمعافی مانگ لی۔

سابق خاتون مشیر نے الزام لگایا تھا کہ 2019 میں وزیر دفاع کے آفس میں کام کرنے والے شخص نے اسے میٹنگ کے بہانے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، ان کی شکایات کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا اور خاموش رہنے کا کہا گیا تھا۔

خاتون کے ٹی وی انٹرویو کے بعد واقعے سے نمٹنے میں غیر سنجیدگی پر شدید تنقید کی گئی۔

اب آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے پارلیمنٹ میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے معاملے پر معافی مانگ لی اور  واقعے کی شفاف تحقیقات کرانے کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ خواتین کے کام کرنے کی جگہ ان کیلئے  محفوظ ہونا چاہیے۔


مزید خبریں :