رنبیر اور عالیہ نئے بنگلے کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے پہنچ گئے

فوٹو: بشکریہ بھارتی میڈیا

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور کی جوڑی کو شادی سے قبل ہی بالی وڈ کی مقبول جوڑیوں میں سے ایک کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔

بالی وڈ کی اس مقبول جوڑی کی شادی کے چرچے جہاں ہر طرف ہیں وہیں اب اداکار جوڑی کو اپنے نئے بنگلے کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے کیمرے کی آنکھوں میں محفوظ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار جوڑی نے ممبئی میں واقع اپنے نئے گھر ’کرشنا راج ہوم‘ کا دورہ کیا  اور اس دوران رنبیر کی والدہ نیتو سنگھ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

فوٹو:بشکریہ بھارتی میڈیا

واضح رہے کہ اس سے قبل  ورون دھون کی اہلیہ نتاشا دلال کو شادی میں مہندی لگانے والی آرٹسٹ وینا ناگدا کی جانب سے انسٹاگرام پر عالیہ بھٹ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی گئی تھی۔

تصویر میں اداکارہ کو برائیڈل لہنگا پہنے اور مہندی لگے ہاتھوں میں آرٹسٹ کے ہمراہ کھڑے دیکھا گیا تھا۔ 

پوسٹ میں کیپشن بھی درج کیا گیا تھا کہ ’عالیہ اب تک کی سب سے خوبصورت دلہن ہوں گی‘، تاہم بعد میں آرٹسٹ نے پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔

گزشتہ دنوں اداکار رنبیر کپور نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر کورونا وبا نہیں آتی تو وہ عالیہ کے ساتھ شادی کر چکے ہوتے۔

مزید خبریں :