دنیا
Time 18 فروری ، 2021

ٹرمپ کی ملکیت رہنے والی کسینو کو زمیں بوس کر دیا گیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکیت رہنے والی کسینو کی عمارت کو زمیں بوس کر دیا گیا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1984 میں ہوٹل خریدا تھا تاہم دیوالیہ ہونے کے سبب 2009 میں اس کی ملکیت سے محروم ہو گئے تھے۔

امریکی ریاست نیو جرسی میں واقع کبوم نامی ہوٹل کو صرف 20 سیکنڈ کے اندر 3000 دائنامائٹ اسٹکس کی مدد سے زمیں بوس کیا گیا۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا شمار امریکا کے بڑے بزنس مینوں میں ہوتا ہے اور نیویارک کا مشہور ٹرمپ ٹاور بھی ٹرمپ کی ملکیت ہے۔

مزید خبریں :