کاروبار
Time 18 فروری ، 2021

ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ10 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے — فوٹو: فائل

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ10 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

10گرام سونے کی قیمت میں بھی 86 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونا 94 ہزار 478 روپےکا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی ہے اور فی اونس سونا 1785 ڈالر کا ہے۔



مزید خبریں :