کاروبار
Time 18 فروری ، 2021

سرمایہ کاروں نے63 ارب روپےکے 25 ہزار روپے والے بانڈ فروخت کردیے

سرمایہ کاروں نے63 ارب روپےکے 25 ہزار روپے والے بانڈ فروخت کردیے۔

خیال رہے کہ حکومت نے گزشتہ سال 10 دسمبر کو 25 ہزار روپے کے نئے پرائزبانڈ کی فروخت پرفوری طور پر پابندی عائد کردی تھی۔

ادارہ قومی بچت کے مطابق 25 ہزار والے بانڈز 31 مئی تک کیش کروائے جا سکتے ہیں۔

ادارہ قومی بچت کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں نے63 ارب روپےکے 25 ہزار روپے والے بانڈ فروخت کیے، بانڈ بند ہونےکے اعلان کے وقت ان میں164ارب روپے سرمایہ کاری تھی۔

ادارے کے مابق حکومت نے 40 ہزار روپے والے بانڈزپر بھی پابندی لگا رکھی ہے،40 ہزار والے بانڈز میں 259ارب روپے کی سرمایہ کاری تھی اور اب 40 ہزارروپے والے بانڈز میں سرمایہ کاری کا حجم 1 ارب 80 کروڑ روپے رہ گیا ہے، 40 ہزار والے بانڈز کی رجسٹریشن31 دسمبر تک صرف 21 ارب روپے رہ گئی تھی۔