کھیل
Time 19 فروری ، 2021

آج کا دن: جب سرفراز نے 2006 میں تاریخ رقم کی

فوٹو: آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے  پاکستان کے لیے تاریخی دن یعنی 19 فروری 2006 کی ایک تصویر شیئر کی ہے، اس روز  پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر  انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ جیتا تھا۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں سرفراز احمد اور قومی انڈر 19 ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے ٹرافی اٹھا رکھی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ 2006 میں آج ہی کے دن پاکستان نے یکطرفہ مقابلے کے بعد بھارت کو انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں شکست دی تھی اور پاکستان نے لگاتار دوسری مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ٹیم کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

2006 میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے سرفراز احمد فاتح ٹیم کا حصہ تھے جبکہ بھارت کی جانب سے روہت شرما، چتیشور پجارا اور رویندرا جڈیجا نے بھارت کی نمائندگی کی تھی۔

مزید خبریں :