'اگر آپ کو میرا حجاب حجاب نہیں لگتا تو آپ مجھے نہ دیکھیں'

فوٹو: انسٹاگرام/نور بخاری

شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری کی بہترین دوست حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔

نور بخاری اپنی بہترین دوست کی شادی کی تقریبات کے حوالے سے انسٹاگرام پر اپنے چاہنے والوں کو  مسلسل اپ ڈیٹ کرتی دکھائی دیں۔

فوٹو: انسٹاگرام/نور بخاری
فوٹو: انسٹاگرام/نور بخاری
فوٹو: انسٹاگرام/نور بخاری

سابقہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سفید رنگ کے لباس میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے حجاب بھی پہن رکھا ہے۔

بعد ازاں نور بخاری کو ان کے حجاب کے اسٹائل پر خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد نور نے بھی ناقدین کو آڑتے ہاتھوں لیا اور تصاویر پر کمنٹس سیکشن بھی بند کر دیا۔

—اسکرین گریب

نور نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'میں نے اپنی قبر میں اپنا حساب دینا ہے، اگر آپ کو میرا حجاب حجاب نہیں لگتا تو آپ مجھے نہ دیکھیں'۔

سابق اداکارہ نے مزید کہا کہ جس کے لیے میں حجاب کرتی ہوں وہ میری نیت جانتا ہے اور صرف اس کو ہی پرکھنے کا حق ہے۔

مزید خبریں :