میں دپیکا،کترینہ اور عالیہ نہیں، ناچنے گانے والی کہنے پر کنگنا کا ردعمل

کنگنا کو بھارت کے احتجاجی کسانوں کے خلاف بیانات پر کافی تنقید کا سامنا ہے،فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتی ہیں اور مخالفین پر تنقید کے ساتھ انہیں جواب دینے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں۔

کنگنا کو بھارت کے احتجاجی کسانوں کے خلاف بیانات پر بھی کافی تنقید کا سامنا ہے اور  گذشتہ دنوں  بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اور کانگریسی رہنما سُخدیو پانسے نے ان پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں 'ناچنے گانے والی' کہہ دیا۔

اس بیان پر کنگنا نے ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے جواب دیا اور کہا کہ 'اس بیوقوف کو نہیں پتہ کہ میں دپیکا، کترینہ اور عالیہ نہیں ہوں، میں واحد اداکارہ ہوں جس نے آئٹم نمبر کرنے سے انکار کیا اور بالی وڈ کے (خان اور کمار) بڑے اداکاروں کے ساتھ کام سے انکار کیا جس کی وجہ سے پورا بالی وُڈیہ گینگ میرا دشمن ہوگیا ہے، میں راجپوت عورت ہوں، رقص نہیں کرتی، ہڈیاں توڑتی ہوں'۔

کنگنا کے اس ٹوئٹ پر کافی تبصرے کیے جارہے ہیں اور بعض لوگ ان کی حمایت کررہے ہیں تو بعض نے دیگر اداکاراؤں کو زبردستی گھسیٹنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب کترینہ کیف،دپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ اس حوالے سے ابھی کوئی رد عمل نہیں دیا ہے۔

مزید خبریں :