دنیا
Time 21 فروری ، 2021

بھارت کے سب سے مشہور لٹریچر فیسٹیول میں ملالہ یوسفزئی بھی خطاب کریں گی

فوٹو: فائل

بھارت کے سب سے مشہور  ادبی میلے جے پور لٹریچر فیسٹیول میں پچھلے 6 برسوں میں پہلی مرتبہ پاکستانی مصنفین کو  بھی مدعو کیا گیا ہے تاہم کورونا وبا کے باعث یہ فیسٹیول اس مرتبہ آن لائن منعقد کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس برس پاکستانی ناول نگاروں میں مونی محسن اور ایچ ایم نقوی کے ساتھ ساتھ نوبیل انعام یافتہ پاکستانی کارکن ملالہ یوسفزئی بھی فیسٹیول کے سیشن میں گفتگو کریں گی۔

جے پور لٹریچر فیسٹیول  کا انعقاد پچھلے 14 برسوں سے ہر سال کیا جاتا ہے لیکن  پاک بھارت تعلقات خراب ہونے کے باعث اس فیسٹیول میں پاکستانی شرکاء کو مدعو نہیں کیا جا رہا تھا۔

مزید خبریں :