سوشل میڈیا پر انوپم کھیر کی فٹنس کے چرچے

فوٹو: انوپم کھیر

بالی وڈ کے مقبول ترین اداکار  انوپم کھیر کو کئی دہائیوں سے بڑے پردے پر اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

اداکار انوپم کھیر جہاں اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے مشہور ہیں وہیں عمر کے اس حصے میں بھی انہوں نے اپنی فٹنس پر دھیان دینا نہیں چھوڑا۔

حال ہی میں اداکار انوپم کھیر نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹریننگ کے دوران کی چند تصاویر شیئر کیں جس کے خوب چرچے کیے جا رہے ہیں۔

ان تصاویر کے کیپشن میں اداکار انوپم کھیر نے لکھا کہ 'ایسے شخص کو شکست دینا بہت مشکل ہوتا ہے جو کبھی ہار نہیں مانتا'۔

تصاویر میں انوپم کھیر کا جسم کسی نوجوان سے کم نہیں لگ رہا اور صارفین کی جانب سے ان کی فٹنس کی داد دی جا رہی ہے۔

سنجے چوہان کہتے ہیں کہ 'بہت ہی اعلیٰ سر'۔

ششانک کہتے ہیں کہ 'آپ کے بہت اچھے بائی سیپس ہیں'۔

ایک صارف لکھتے ہیں کہ 'اگر  آپ اس عمر میں یہ کر سکتے ہیں تو  ہمیں بھی یہ ضرور کرنا چاہیے'۔

مزید خبریں :