'اگر آپ نے مجھے تھپڑ مارا تو میں بھی آپ کو تھپڑ ماروں گی'

 یہ انڈسٹری سمجھتی ہے کہ کامیابی نے میرا دماغ خراب کردیا ہے اور وہ مجھے ٹھیک کردیں گے،کنگنا،فوٹو: فائل

بالی وڈ ادکارہ کنگنا رناوت سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنے متنازع بیانات کے باعث انہیں اکثر مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

حال ہی میں کنگنا نے اپنی زندگی سے متعلق اہم راز سے پردہ اٹھایا ہے اور فلمی دنیا میں آنے کی کہانی بیان کرنے کے ساتھ اپنے والد اور گھر والوں سے اپنے تعلقات کے بارے میں بتایا ہے۔

کنگنا کا کہنا تھا کہ میرے والد کے پاس لائسنس یافتہ رائفل اور بندوق تھی ،جوانی کے دنوں میں وہ کالج میں گینگ وار کے لیے مشہور تھے اور ان کی شناخت ایک غنڈے کی تھی ۔

اداکارہ نے بتایا کہ میرے والد جب مجھے ڈانٹے تو میں کانپ کر رہ جاتی تھی، پھر میں نے صرف 15 سال کی عمر میں ان سے لڑائی کی گھر چھوڑ دیا، اس طرح میں 15 سال کی عمر میں بغاوت کرنے والی پہلی راجپوت عورت بن گئی۔

 کنگنا نے دوسرے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ  انڈسٹری سمجھتی ہے کہ کامیابی نے میرا دماغ خراب کردیا ہے اور وہ مجھے ٹھیک کردیں گے، میں ہمیشہ باغی تھی اور  کامیابی کے بعد بھی میری آواز  اونچی رہی ہے، میں قوم کی اہم آواز ہوں، تاریخ گواہ ہے کہ جس نے مجھے ٹھیک کرنے کی کوشش کی الٹا میں نے اسے ٹھیک کردیا۔

کنگنا نے ایک اور ٹوئٹ  میں اپنے والد کی جوانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے والد مجھے دنیا کی بہترین ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے، انہیں لگتا تھا کہ وہ  مجھے بہترین اداروں میں تعلیم دلوا کر  ایک انقلابی باپ بن گئے ہیں، پھرجب میں نے اسکول جانے سے انکار کیا تو انہوں نے مجھے تھپڑ مارنے کی کوشش کی ، جس پر میں نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا اور واضح طور پر کہہ دیا کہ اگر آپ نے مجھے تھپڑ مارا تو میں بھی آپ کو تھپڑ ماروں گی۔

مزید خبریں :