دنیا
Time 21 فروری ، 2021

امریکا کی مختلف ریاستوں میں برفباری سے اموات کی تعداد 70 تک پہنچ گئی

امریکا کی مختلف ریاستوں میں برفباری سے اموات کی تعداد 70 ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں دو ہفتے سے جاری بجلی کا بحران اموات کی تعداد میں اضافے کا سبب بن گیا اور ہیٹنگ نہ ہونے کے سبب کئی افراد بستروں میں ہی سردی سے ہلاک ہوگئے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ٹیکساس میں طوفان گزرنےکے بعد صورتحال نارمل ہورہی ہے تاہم کچھ علاقوں میں خوراک، پینےکے پانی کی قلت اب بھی برقرار ہے۔

رپورٹس کے مطابق برفباری کے طوفان کے زیراثر مڈاٹلانٹک، نارتھ ایسٹ علاقوں میں برفباری ہوئی ہے۔

دوسری جانب کینیڈا کے مختلف علاقوں میں بھی برفباری  ہوئی ہے جبکہ مینی ٹوبا میں شہریوں نے برف سے بھول بھلیاں بنالیں۔

مزید خبریں :