دنیا
Time 22 فروری ، 2021

پاکستانی ڈرائیورز متحدہ عرب امارات میں سب سے بہترین

فائل:فوٹو

 دبئی کے ایک انشورنس کمپیرژن پلیٹ فارم نے انکشاف کیا ہے کہ 2020 میں متحدہ عرب امارات کی سڑکیں محفوظ رہیں اور  پیش آنے والے حادثات میں پاکستانی ڈرائیورز سب سے کم ملوث پائے گئے۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کسٹمر نیشنلٹی کے اعداد وشمار میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستانی ڈرائیور گزشتہ 12 ماہ کے دوران صرف 2.5 فیصد حادثات میں ملوث پائے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق لبنان کے ڈرائیورز 3.2 فیصد کے ساتھ دوسرے، فلپائنی ڈرائیورز تیسرے، شام کے ڈرائیورز چوتھے اور اردن کے ڈرائیورز پانچویں نمبر پر رہے۔

یالاکمپیئر کے سی ایف او جوناتھن رولنگ کے مطابق اعداد وشمار کے تحت ہمارے لیے یہ جاننا دلچسپ ہے کہ 2020 میں پاکستانی ڈرائیور متحدہ عرب امارات کے بہترین ڈرائیورز تھے۔

مزید خبریں :