پاکستان
Time 22 فروری ، 2021

وزارت میں قواعد وضوابط کے برعکس ٹرانسفر اور پوسٹنگ ہورہی تھی، لیاقت خٹک کا الزام

پرویز خٹک کے ساتھ اختلاف ضمنی الیکشن کے ٹکٹ پر نہیں ہوا تھا اور نہ ہی کبھی بیٹے کیلئے ٹکٹ کا مطالبہ کیا ہے، لیاقت خٹک— فوٹو:فائل

خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی وزیر لیاقت خٹک  نے بیٹے کیلئے ٹکٹ مانگنے کے الزامات کی تردید کردی۔

 نوشہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت خٹک کا کہنا تھاکہ وزیر دفاع اور اپنے بھائی پرویز خٹک کے ساتھ اختلاف ضمنی الیکشن کے ٹکٹ پر نہیں ہوا تھا اور نہ ہی کبھی بیٹے کیلئے ٹکٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کی وزارت میں قواعد وضوابط کے برعکس ٹرانسفر اور پوسٹنگ ہورہی تھی اور فنڈز غیرمنتخب لوگوں کو دیے جا رہے ہیں۔

لیاقت خٹک کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ کی طرف سے بھی مثبت جواب نہیں ملا جبکہ وزیراعظم سے ملاقات میں اہم باتیں کرنا چاہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی جیت پر جشن نوشہرہ کے عوام نے منایا اور میں نے کوئی الیکشن مہم نہیں چلائی۔

مزید خبریں :