عمران ہاشمی نے بالی وڈ کو 'جعلی' قرار دے دیا

کسی بھی شخص کی ذاتی زندگی اس کے پیشے سے زیادہ اہم ہونی چاہیئے،عمران ہاشمی،فوٹو: فائل

بھارت کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے بالی وڈ فلم انڈسٹری کو جعلی قرار دے دیا۔

ایک انٹرویو کے دوران عمران ہاشمی نے بالی وڈ کو جعلی قرار دینے کی وجہ بتاتے ہوئے اس بات سے اتفاق کیا کہ یہاں ہر کوئی سامنے تو آپ کی تعریف کرتا ہے لیکن پیٹھ پیچھے آپ کو نیچا دکھانےکی کوشش کرتا ہے۔

عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کسی بھی شخص کی ذاتی زندگی اس کے پیشے سے زیادہ اہم ہونی چاہیئے۔

انہوں نے فلموں میں کام کے علاوہ انڈسٹری کی چکاچوند سے دوری کی وجہ بتاتے ہوئےکہا کہ وہ اپنے دوستوں اور گھر والوں کی وجہ سے الگ تھلگ رہتے ہیں اور وہ ان کی تنقید خندہ پیشانی سے سنتے ہیں۔

اداکارکا کہنا تھا کہ کام کے بعد انڈسٹری سے دور رہنے کی وجہ سے انہیں اپنی سنجیدگی کو برقرار رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

مزید خبریں :