پاکستان
Time 23 فروری ، 2021

پرویز رشید سوچ، نظریے اورجمہوریت کی روشن علامت کا نام ہے، مریم

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے الیکشن ٹربیونل کی جانب سے پارٹی کے سینیئر رہنما پرویز رشید کو سینیٹ الیکشن کیلئے نااہل قرار دینے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ پرویز رشید سوچ، نظریے اورجمہوریت کی روشن علامت کا نام ہے، ایسی علامتیں ہرحال میں زندہ رہتی ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ پرویز رشید نوازشریف کےمعتبرساتھی ہیں، جمہوریت کے جانباز سپاہی کی حیثیت سے قومی سیاست کاسرمایہ رہیں گے۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے سینیٹ الیکشن کیلئے ریٹرننگ افسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف پرویز رشید کی اپیل پر سماعت کی۔

الیکشن ٹریبونل کے سنگل رکنی بینچ جسٹس شاہد وحید نے پرویز رشید کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا اور ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

الیکشن ٹریبونل نے پرویز رشید کی اپیل مسترد کرتے ہوئے انہیں سینیٹ الیکشن کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

مزید خبریں :