پاکستان
Time 23 فروری ، 2021

حکومت سندھ کا محکمہ جنگلات کی زمین کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو دینے کا فیصلہ

حکومت سندھ نے محکمہ جنگلات کی 3 ہزار ایکڑ زمین کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اسکول ایجوکیشن بورڈ نواب شاہ کیلئے گاڑیوں کی خریداری پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ سپریم کورٹ نے گاڑیوں کی خریداری پر پابندی لگائی ہے جس کی وجہ سے حکومت ایمبولینسز اور ریسکیو گاڑیاں بھی خرید نہیں پا رہی۔

کابینہ نے بورڈ کیلئے گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی جبکہ سپریم کورٹ میں پابندی ہٹانے کیلئے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں محکمہ زراعت کو سولر ٹیوب اور زرعی آلات پر سبسڈی کی منظوری بھی دی گئی جبکہ اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت صرف چھوٹے کاشتکاروں کو سبسڈی دے۔

اجلاس میں کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو محکمہ جنگلات کی اراضی دینے کیلئے درخواست دی گئی۔

 کابینہ نے سی ڈی اے کو 3000 ایکڑ اراضی پر درخت لگانے کی منظوری سمیت دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کو 7 ایکڑ اراضی کی فراہمی کی منظوری دی۔

کاٹھور اور حیات گوٹھ تعلقہ گھوڑا باڑی کی زمین پر پام کے درخت لگائے جائیں گے۔

مزید خبریں :