دنیا
Time 23 فروری ، 2021

کینیڈین پارلیمنٹ میں چین کیخلاف ایغوروں کی نسل کشی کے الزام کی قرارداد منظور

 ہاؤس آف کامن میں چین کےخلاف ووٹنگ میں 338 اراکین میں سے 266 اراکین نے حمایت میں ووٹ دیا،فوٹو: فائل

کینیڈا کی پارلیمنٹ نے چین کے خلاف ایغور برادری کی نسل کشی کے الزام کی قرارداد منظور کرلی۔

کینیڈاکے ہاؤس آف کامن میں چین کےخلاف ووٹنگ میں 338 اراکین میں سے 266 اراکین نے حمایت میں ووٹ دیا جب کہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا۔

کابینہ کی اکثریت ووٹنگ کے وقت غیرحاضر تھی، تاہم کینیڈاکے وزیرخارجہ ووٹنگ کے وقت کابینہ میں موجودتھے لیکن انہوں نے ووٹ نہیں ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق ووٹنگ کو کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکی حمایت حاصل نہیں تھی، کینیڈین پارلیمنٹیرین کے اقدام سے دونوں ممالک کےدرمیان سفارتی کشیدگی کاامکان ہے۔

کینیڈا میں چینی سفیر کانگ پیو نے چین کے خلاف قراردادکی ووٹنگ پر سخت اعتراض اور مذمت کرتےہوئے اسے چین کے داخلی امور میں مداخلت قرار دیا ہے۔

مزید خبریں :