والدین کی طلاق نے اذان سمیع کی زندگی پر کیا اثرات مرتب کیے؟

فائل:فوٹو

گلوکار عدنان سمیع اور سینئر اداکارہ زیبا بختیار کے صاحبزادے گلوکار  اذان سمیع نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے والدین کی طلاق کے بعد اپنی زندگی پر پڑنے والے اثرات پر گفتگو کی۔

دوران شو میزبان نے اذان سمیع سے ان کے والدین کی طلاق کے بعد بچوں میں پائی جانے والی تلخی سے متعلق سوال کیا ۔

اذان سمیع کا کہنا تھا کہ کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ تلخی تو تھی، ایسا نہیں ہے کہ نہیں تھی لیکن جب میں خود والد بنا تو مجھے بہت سی چیزیں واضح ہوگئیں، میں نے پھر اپنے والدین کو والدین کی بجائے بطور انسان بھی دیکھنا اور جانچنا شروع کیا۔

اذان سمیع نے کہا کہ میں نے دیکھنا شروع کیا کہ والدین بننا کتنا مشکل ہے، اللہ جب ایک جان کی ذمہ داری آپ پر دیتا ہے تو کیا ہوتا ہے اور جب ہی میں نے اپنے والدین کو بہتر طور پر سمجھنا شروع کیا۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے والد یا والدہ کو لوگوں کی طرح سمجھنے کی کوشش کرنا شروع کردی۔

فائل فوٹو

اذان سمیع نے کہاکہ اگر کوئی بھی اس تلخی سے گزرہا ہے تو یہ نارمل ہے اور آپ کو سمجھنا چاہیے کہ آپ کے والدین بھی انسان ہیں ۔

فائل فوٹو

انہوں نے کہا کہ خدا کے بعد میں جو کچھ بھی ہوں، اپنی والدہ کی وجہ سے ہوں اس میں ذرہ برابر بھی کوئی شک نہیں کہ انہوں نےاپنی پوری زندگی میرے لیے قربانیاں دیں۔

خیال رہے کہ اذان سمیع گلوکار عدنان سمیع اور زیبا بختیار کے بیٹے ہیں، زیبا بختیاراور عدنان سمیع 1993میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے تاہم 1997میں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔

مزید خبریں :