پریانکا چوپڑا کے انوکھے لباس کا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

فوٹو: سوشل میڈیا

بالی وڈ سمیت ہالی وڈ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پریانکا چوپڑا کا لباس سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کو ہرے رنگ کے پولکا ڈاٹ پرنٹ والے غبارے کی طرح دکھنے والا لباس پہنے دیکھا گیا ہے۔

اس لباس پر پریانکا چوپڑا پر تنقید تو نہیں کی گئی لیکن صارفین کی جانب سے اس کا خوب مذاق اڑایا گیا اور سوشل میڈیا مزاحیہ میمز سے بھر گیا۔ 

دانیا نامی صارف نے اداکارہ پریانکا چوپڑا کو  ’شریفہ‘ (پھل) سے تشبیہ دے دی۔

ریتین نامی صارف نے اداکارہ پریانکا چوپڑا کے لباس کو ماضی کے ایک ٹی وی شو ’ٹکیشیز کاسل‘ کے ایک کھیل جیسے کاسٹیوم جیسا قرار دیا اور کہا کہ  ’پریانکا ٹکیشیز کاسل میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں‘۔

شرما جی نے کہا کہ ’میرے کمرے کی کرسی ہر وقت‘۔ 

سوشل میڈیا پر میمز وائرل ہونے کے اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے متعدد میمز شیئر کیں۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’یہ بہت مزاحیہ ہیں، شکریہ میرا دن بنانے کے لیے‘۔

مزید خبریں :