عالیہ اور رنبیر کی پہلی ملاقات کب ہوئی اور اس ملاقات میں کیا ہوا؟

فائل:فوٹو

بالی وڈ کی خوبصورت جوڑی عالیہ بھٹ اور اداکار رنیر کپور سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں عالیہ بھٹ ادکار رنبیر کپور سے اپنی پہلی ملاقات سے متعلق انکشاف کر چکی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم ہائی وے کی تشہیر کے لیے منعقدہ ایک تقریب میں عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ رنبیر سے پہلی ملاقات 11 سال کی عمر میں ہوئی (اس وقت رنبیر کی عمر تقرباً20 سال تھی)۔

اداکارہ کا بتانا تھاکہ اس وقت ہمیں بالی وڈ کے معروف ہدایتکار و پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی کے ٹی وی شو کے لیے فوٹو شوٹ کروانا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت میں اتنی شرمیلی تھی کہ میں رنیبر کے کندھے پر سر رکھ فوٹو شوٹ بھی نہیں کروا پائی تھی، رنبیر نے پہلی ملاقات سے لیکر پورے کیریئر میں بے حد سپورٹ کیا۔

مزید خبریں :