Advertisement

کھیل
time icon 24 فروری ، 2021

حیران ہوں میچ کے دوران امپائرز کو کیپ پکڑنے کی اجازت کیوں نہیں، آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کورونا وائرس قوانین پر سوال اٹھا دیا۔

پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر نے کہا کہ  وہ حیران ہیں کہ میچ کے دوران امپائرز کو بولرز کی کیپ پکڑنے کی اجازت کیوں نہیں ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں آفریدی نے آئی سی سی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘ حیران ہوں کہ کیوں امپائرز کو کھلاڑیوں کی کیپ پکڑنے کی اجازت نہیں حالانکہ وہ بھی اسی بائیو سیکیور ببل کا حصہ ہیں جس میں کھلاڑی اور منیجمنٹ کے لوگ شامل ہیں اور میچ کے اختتام پر وہ ہاتھ بھی ملاتے ہیں‘۔

Advertisement

@geonews_sport