Time 24 فروری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

'ہماری پارٹی کٹ گئی ہے' ، ویویک اوبرائے بھی 'پارری' ٹرینڈ میں شامل

 ویڈیو کو ویویک نے ممبئی پولیس کے نام کیا ہے اور پارری نہیں ہورہی ہے کا ہیش ٹیگ بھی دیا ہے،فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی 'پارٹی گرل' دنانیرمبین کی  ویڈیو کی مقبولیت کا سلسلہ جاری ہے اور اب بھارتی اداکار   ویویک اوبرائے بھی 'پارری ہو رہی ہے' ٹرینڈ میں شامل ہوگئے ہیں۔

خیال رہےکہ گذشتہ دنوں ویویک اوبرائے نے اپنی اہلیہ کے ساتھ موٹربائیک چلاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے ہیلمٹ اور ماسک نہیں پہنا ہوا تھا جس کی وجہ سے ممبئی پولیس نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی اور ہیلمٹ نہ پہننے پر 500 بھارتی روپےکا چالان بھی کردیا۔

بعدازاں ویویک اوبرائے نے ٹوئٹر پر چالان کا شاعرانہ ردعمل دیتے ہوئے خود کو احساس دلانے پر ممبئی پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

اب ویویک اوبرائے نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ یہ میں ہوں، یہ ہماری بائیکس ہیں اور ہاتھ میں چالان دکھاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ ہماری پاؤٹی(پارٹی) کٹ گئی ہے۔

 ویڈیو کو ویویک نے ممبئی پولیس کے نام کیا ہے اور  پارری نہیں ہورہی ہے کا ہیش ٹیگ بھی دیا ہے۔

مزید خبریں :