پاکستان
Time 24 فروری ، 2021

باپ نے بیٹی سے ملنے آنے والے لڑکے پر فائرنگ کردی، لڑکی ہلاک

لاہور کے علاقے شالیمار میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل اور ایک نوجوان کو زخمی کردیا۔

فائرنگ سے ملزم کا اپنا بیٹا بھی زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان زبیر لڑکی سے ملنے آیا تھا، لڑکی کے باپ اکرم نے دیکھ لیا اور طیش میں آ کر فائرنگ کردی، جس سے لڑکی ہلاک اورنوجوان زبیر زخمی ہو گیا۔

اسی دوران لڑکی کے بھائی یاسین کوبھی گولی لگ گئی۔ پولیس نے دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا اور مقتولہ کی والدہ شمیم اخترکی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم  اکرم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کرتفتیش شروع کر دی ہے۔

ادھر  بہاولپور میں خاتون سے دوستی کے الزام پرنوجوان پر بہیمانہ تشدد کیا گیا اور اس کی مونچھیں ، بھنویں اور سر کے بال مونڈھ دیے گئے۔

مزید خبریں :