پاکستان
Time 25 فروری ، 2021

یکم مارچ سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ یکم مارچ سے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے ہفتے میں 5 روز کھلیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ملک بھر کے تعلیمی ادارے یکم مارچ سے ہفتے میں 5 روز کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ بڑے شہروں کے اسکول 28 فروری تک مرحلہ وار کلاسز لیں گے۔

شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ فیصلے کا اطلاق ان تمام شہروں پر ہو گا جہاں پابندیاں عائد کی گئی تھیں، اللہ کے فضل سے ہم نارمل حالات کی جانب جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند مزارات کھولنے، شاپنگ مالز کھولنے کے اوقات کار بڑھانے اور ہوٹلوں میں کورونا ایس او پیز کے ساتھ ان ڈور ڈائننگ کی سہولت فراہم کرنے کی اجازت بھی دی تھی۔

اس کے علاوہ این سی او سی نے پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں ہونے والے میچز کے لیے تماشائیوں کی تعداد بھی 20 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد تک کرنے کی اجازت دی تھی۔

مزید خبریں :