پاکستان
Time 25 فروری ، 2021

وفاقی کابینہ نے ایل این جی درآمدکے نئے معاہدے کی منظوری دے دی

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ کابینہ ارکان سینیٹ انتخابات میں اپنا فعال کردار ادا کریں،فوٹو: فائل

وفاقی کابینہ نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) درآمد کے نئے معاہدے کی منظوری دے دی۔

 وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ارکان کو سینیٹ انتخابات کی حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی گئی۔

 وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ کابینہ ارکان سینیٹ انتخابات میں اپنا فعال کردار ادا کریں، وفاقی وزراء بھی ارکان اسمبلی سے رابطے کریں۔

 وزیر اعظم عمران خان نے کہا عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن کوششیں کریں گے، وزیر اعظم نے کابینہ کو دورہ سری لنکا پر بھی اعتماد میں لیا ۔

مزید خبریں :