کھیل
Time 25 فروری ، 2021

احمد آباد ٹیسٹ: بھارت نے ڈیڑھ دن میں انگلینڈ کی بساط لپیٹ دی

بھارت کو جیت کیلئے 49 رنز کا ہدف ملا جو اس نے باآسانی بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا اور میچ 10 وکٹوں سے جیت لیا— فوٹو: بی سی سی آئی

احمد آباد کے نئے کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے پہلے انٹرنیشنل میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو باآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ڈے نائٹ ٹیسٹ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 112 رنز بنائے۔ زیک کراؤلی 53 رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے۔ 

بھارت کی جانب سے اکسر پٹیل نے 6 اور ایشون نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 بھارت نے بھی اپنی پہلی اننگز میں صرف 145 رنز بنائے۔ روہت شرما 66 رنز بناکر نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے 5 اور جیک لیچ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں بھی صرف 81 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بین اسٹوکس 25 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

بھارت کی جانب سے اکسر پٹیل نے پھر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایشون نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت کو جیت کیلئے 49 رنز کا ہدف ملا جو اس نے باآسانی بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا  اور میچ 10 وکٹوں سے جیت لیا۔

بھارت کو 4 میچز کی ٹیسٹ سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :