کیا سدھارتھ اور شہناز گِل شادی کرنے والے ہیں؟

فوٹو: فائل 

بھارت کے معروف رئیلٹی شو بگ باس سیزن 13 کی ٹرافی اپنے نام کرنے والے اداکار سدھارتھ شکلا نے حال ہی میں اپنی شادی کے حوالے سے تبصرے کرنے والوں کو جواب دے دیا۔

بگ باس سیزن 13 میں سدھارتھ اور شہناز گل کی جوڑی کو خوب پسند کیا گیا تھا اور ان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ دونوں شادی کریں گے۔

ٹوئٹر پر شیوم ملک نامی صارف نے سدھارتھ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ میری گرل فرینڈ کہہ رہی ہے کہ جب تک آپ رپلائے اور فالو بیک نہیں دوگے تو وہ شادی نہیں کرے گی۔

مداح کے اس ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے سدھارتھ نے کہا کہ بھائی کنوارا ٹیگ اچھا ہے، میں تو کنوارا ہوں، پھر بھی کچھ میڈیا والوں نے شادی شدہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاید میڈیا والے میرے بارے میں مجھ سے زیادہ جانتے ہوں۔

سدھارتھ شکلا کے اس جواب سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ وہ ابھی سنگل ہی ہیں۔

خیال رہے کہ اداکار سدھارتھ شکلا کو گلوکارہ شہناز گل کے ساتھ اکثر دیکھا جاتا ہے اور ان کے مداحوں کو لگتا ہے کہ یہ ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور جلد شادی بھی کریں گے۔ 

مزید خبریں :