دنیا
Time 28 فروری ، 2021

آئرلینڈ میں کورونا لاک ڈاؤن کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے، 23 گرفتار

آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں کورونا لاک ڈاؤن کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے روکے جانے پر مشتعل مظاہرین نے پولیس پر دھاوا بول دیا جب کہ تصادم کے بعد پولیس نے 23 افراد کو گرفتار بھی کر لیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آئرلینڈ میں  کورونا کے باعث 738 نئے کیسز سامنے آئے اور مزید 13 افراد وبا سے انتقال کر گئے۔

نئے کیسز سامنے آنے کے بعد آئرلینڈ میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 18 ہزار  980 ہو گئی ہے۔

مزید خبریں :