دنیا
Time 28 فروری ، 2021

میانمار: فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج کے دوران سیکیورٹی فورسزکی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کرتے مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میانمار میں جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ کرتے لوگوں نے مختلف شہروں میں آج بھی احتجاج کیا۔

دارالحکومت ینگون سمیت کئی شہروں میں پولیس اورسیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشرکرنےکےلیےفائرنگ کی اور ربرکی گولیوں اور آنسوگیس کا استعمال کیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، دو روز کے دوران سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

خیال رہے کہ میانمار میں یکم فروری کو فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے ملک میں ایک سال کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

مزید خبریں :