سلمان خان کے مذاق نے میکا سنگھ کو خوفزدہ کردیا

سلمان خان کی فون کال کے بعد پوری رات نہیں سو سکا، گلوکار میکا سنگھ— فوٹو: فائل 

بالی وڈ اداکار سلمان خان کے مذاق نے گلوکار میکا سنگھ کو خوفزدہ کردیا۔

بھارت کے نئے شروع ہونے والے رئیلٹی شو ‘انڈین پرو میوزک لیگ’ کے دوران گلوکار میکا سنگھ نے سلمان خان کے ایک پرینک سے پردہ اٹھایا ہے۔

میکا سنگھ نے بتایا کہ سلمان خان کی فلم کیلئے ایک گیت ریکارڈ کرایا تھا تو ایک دن رات کو ان کی کال آئی اور کہا کہ میں نے وہی گانا اپنی آواز میں ریکارڈ کرالیا ہے اور تیرا تو گانا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس فون کال کے بعد پوری رات نہیں سو سکا کیونکہ یہی سوچتا رہا کہ جب سلمان خان نے گانا گا لیا ہے تو میری آواز میں کون سنے گا؟

میکا کا کہنا تھاکہ صبح ہوتے ہی میوزک کمپوزر کو فون کیا اور اپنے گیت کا پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ سلمان نے گانا نہیں گایا بلکہ وہ مذاق کررہے تھے۔

مزید خبریں :