فردین خان ایک دہائی بعد فلم نگری میں واپسی کیلئے تیار

فردین خان کو 2010 میں آخری بار فلم ‘دلہا مل گیا’ میں دیکھا گیا تھا اور اس کے بعد وہ فلم نگری سے کنارہ کشی کرچکے تھے— فوٹو:فائل 

بالی وڈ اداکار فردین خان ایک دہائی بعد فلم نگری میں واپسی کریں گے۔

مرحوم اداکار فیروز خان کے بیٹے فردین خان نے کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا ہے جس میں ‘پیار تو نے کیا کیا’، ‘اوم جے جگدیش’، ‘نو انٹری’ سمیت کئی شامل ہیں۔

فردین خان کو 2010 میں آخری بار فلم ‘دلہا مل گیا’ میں دیکھا گیا تھا اور اس کے بعد وہ فلم نگری سے کنارہ کشی کرچکے تھے۔

اس دوران فردین کا وزن بھی بڑھ گیا تھا لیکن اب ایک بار پھر وہ فلم نگری میں واپسی کی کوشش کررہے ہیں اور اس کا اشارہ فلم ’نو انٹری’ کے ہدایت کار انیس بزمی نے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انیس بزمی نے بتایا کہ فردین نے مجھ سے پوچھا ہے کہ کیا کروں جس پر میں نے کہا کہ میں نو انٹری کے سیکوئل کے آغاز کا انتظار کررہا ہوں جس پر اس نے بھی کام کرنے کی حامی بھرلی ہے۔

خیال رہے کہ 2005 میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ‘نو انٹری’ میں سلمان خان، انیل کپور، فردین خان اور بپاشا باسو نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ یہ فلم سپرہٹ ثابت ہوئی تھی۔

مزید خبریں :