ایف بی آر نے ٹیکس جمع کروانے والے افراد کی فہرست جاری کردی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)  نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والے افراد کی 'ایکٹو ٹیکس پیئرلسٹ' 2021 جاری کردی۔

ایف بی آر کے مطابق 2020 میں 21 لاکھ 78 ہزار 463 افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے۔

ایف بی آر کا کہنا ہےکہ فہرست میں شامل افراد کو کیش نکلواتے وقت ود ہولڈنگ ٹیکس ادائیگی سے چھوٹ حاصل ہوگی، ان افراد کو تعلیمی اداروں کو فیس کی ادائیگی پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ ہے۔

ایف بی آر  کے مطابق لسٹ میں شامل افراد پر گاڑیوں کی خرید پر کم ٹیکس لاگو ہوگا اور ان افراد پر جائیداد کی خرید و فروخت پر بھی کم ٹیکس لاگو ہوگا۔

مزید خبریں :