ملک میں سونےکی قدر میں معمولی اضافہ

10گرام سونےکی قدر 43 روپے اضافے سے 92 ہزار 807 روپے ہوگئی ہے،فوٹو: فائل

ملک میں سونےکی فی تولہ قدر میں 50 روپےکا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 50 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 8 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے۔ 

10گرام سونےکی قدر 43 روپے اضافے سے 92 ہزار 807 روپے ہوگئی ہے۔

 ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 9 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 743 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید خبریں :