12 سال بعد ترکی سے مال گاڑی کراچی کیلئے روانہ ہوگی

پہلی ٹرین ترکی سے 2 ہفتوں میں 8 ہزار 490 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے کراچی پہنچے گی— فوٹو: فائل 

پاکستان ریلویز نے 12 سال بعد انٹرنیشنل گڈز ٹرین بحال کر دی۔

ترکی اور پاکستان کے درمیان 4 مارچ سے انٹرنیشنل گڈز ٹرین رواں دواں ہو گی جبکہ پہلی ٹرین ترکی سے 2 ہفتوں میں 8 ہزار 490 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے کراچی پہنچے گی۔

 یہ ٹرین ایران، زاہدان، کوئٹہ اور روہڑی سے ہوتی ہوئی کراچی پہنچے گی جبکہ پہلی انٹرنیشنل ٹرین گھریلو استعمال کا الیکٹرانکس سامان لا رہی ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ یہ ٹرین اسی ماہ کراچی سے سامان لے کر ترکی روانہ ہوگی۔


مزید خبریں :