دنیا
Time 01 مارچ ، 2021

نریندر مودی نےکورونا کی ویکسین لگوالی

 بھارت میں ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں،فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کی ویکسین لگوالی۔

خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے دنیا کی سب سے بڑی ویکسینیشن مہم میں پیر کے روز کورونا کی ویکسین لگوالی۔

دوسری جانب سرکاری سطح پر ویکسین لگوانے کے لیے آن لائن بکنگ نظام میں خرابی کے باعث ہزاروں افراد ویکسین لگوانے سے محروم رہ گئے۔

خیال رہےکہ بھارت میں ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جب کہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت جون کے آخر تک 60 سال سے زائد عمر اور کسی بھی بیماری کا شکار 45 سال سے زائد عمر کے 30 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

مزید خبریں :