دنیا
Time 02 مارچ ، 2021

رواں سال کے آخر تک کورونا کے مکمل خاتمےکا امکان نہیں: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہاہے کہ رواں سال کے آخر تک کورونا کے مکمل خاتمےکا امکان نہیں ہے۔

سربراہ عالمی ادارہ صحت اور دیگر ماہرین نے تاکید کی ہےکہ احتیاطی تدابیر سے اسپتال میں داخلوں اور اموات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل 6 ہفتوں میں کمی کے بعد گزشتہ ہفتےکورونا کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے تاہم اس وقت کورونا وائرس قابو میں ہے۔

سربراہ عالمی ادارہ صحت اور دیگر ماہرین نے بتایا کہ امریکا، یورپ، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرقی میڈیٹیرانین میں کیس بڑھے ہیں، یہ صورتحال مایوس کن ضرورہے لیکن حیران کن نہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ویکسین سےزندگیاں بچانےمیں مدد مل سکتی ہے تاہم کورونا سے بچنے کے لیےصرف ویکسین پر انحصار کرنا غلطی ہوگی۔

مزید خبریں :