بڑے بڑے ہالی وڈ اداکار ایک ہی ریستوران میں کیسے پہنچ گئے؟

فوٹو: بشکریہ انسائڈر

زرا سوچیں کہ آپ اپنا من پسند کھانا اپنے پسندیدہ اداکار یا اداکارہ کے ساتھ بیٹھ کر کھا رہے ہیں۔ یہ شاید آپ کو ایک خواب لگ رہا ہو گا لیکن نیویارک کے ایک ہوٹل نے اس خواب کو حقیقی شکل دینے کی کوشش کی۔

امریکی ریاست نیو یارک کے ایک معروف پیٹر لوگر اسٹیک ہاؤس نے مادام توساؤ میوزیم کے ساتھ شراکت کرکے اپنے ریستوران کے ڈائننگ روم میں چند معروف شخصیات کے مومی مجسمے سجا دیے۔

ریستوران میں برطانوی اداکارہ آڈری ہیپ برن، امریکی کامیڈین جمی فیلان سمیت متعدد مشہور شخصیات کے مسجمے رکھے گئے۔

فوٹو: بشکریہ انسائڈر
فوٹو: بشکریہ انسائڈر
فوٹو: بشکریہ انسائڈر

پیٹر لوگر اسٹیک ہاؤس کے نائب صدر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ریستوران کی 35 فیصد ان ڈور گنجائش بڑھانے کے فیصلے کے بعد ہم نےسوچا کے ریستوران میں معروف شخصیات کے مجسمے صارفین کو خوش آمد کرنے کے لیے سازگار ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ریستوران میں آنے والے صارفین کو معروف شخصیات کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانے کا نا قابل فراموش تجربہ فراہم کرنا چاہتے تھے۔ اس سے صارفین کی جانب سے دلچسپ ردعمل سامنے آئے تھے۔

خیال رہے کہ امریکا کے اس معروف پیٹر لوگر اسٹیک ہاؤس میں یکم مارچ تک یہ پتلے رکھے گئے تھے اور اب مادام توساؤ میوزیم کھلنے کے بعد پتلوں کو واپس وہاں پہنچا دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :