دوران پرواز بلی کا پائلٹ پر حملہ، ہنگامی لینڈنگ کرنا پر گئی

فوٹو: فائل

ایک پرواز کے دوران بلی نے جہاز کے پائلٹ پر حملہ کر دیا جس کے باعث جہاز کو ایمرجنسی میں لینڈ کروانا پڑ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈان کی ائیر لائن کے جہاز نے دارالحکومت خرطوم سے دوحا قطر کے لیے اڑان بھری تھی کہ چند ہی منٹوں بعد ایک بلی جہاز میں سامنے آ گئی۔

جہاز کے عملے نے بلی کو پکڑنے کی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہے اور بلی کاک پٹ میں جا گھسی جہاں اس نے پائلٹ پر حملہ کر دیا۔

بلی کی جانب سے پائلٹ پر حملے کے باعث جہاز کو اڑان بھرنے کے 30 منٹ بعد ہنگامی لینڈنگ کروانا پڑی اور پزوار کو واپس خرطوم کے ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

سوڈانی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جہاز کو پرواز سے ایک روز قبل صفائی کے لیے کھڑا کیا گیا تھا اور قوی امکان ہے کہ آوارہ بلی جگہ دیکھ کر سونے کے لیے جہاز میں گھس آئی اور جب جہاز نے اڑان بھری تو وہ جاگ گئی۔

مزید خبریں :