کھیل
Time 04 مارچ ، 2021

عماد وسیم کے گھر ننھی پری کی آمد

فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور پی ایس ایل ٹیم کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر خوشی کی خبر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ سبحان تعالیٰ نے انہیں ڈھیر ساری خوشیوں سے نوازا ہے۔

قومی کرکٹر نے مزید بتایا کہ ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے سیدہ عنایا عماد بتایا۔

خیال رہے کہ عماد وسیم کی شادی اگست 2019 میں پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے ہوئی تھی۔

مزید خبریں :