کورونا سے بچاؤ کیلیے عالمی سطح پر ویکسین کی مساویانہ فراہمی ضروری ہے، وزیراعظم

 خطے میں خوشحالی کے لیے تجارتی سرگرمیوں کا فروغ وقت کا تقاضا ہے،وزیراعظم عمران خان،فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ امیر ملکوں نے کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے وسائل کا استعمال کیا، کورونا سے بچاؤ کےلیےعالمی سطح پر ویکسین کی مساویانہ فراہمی ضروری ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کی زیرصدارت اقتصادی تعاون تنظیم کے 14 ویں ورچوئل سربراہ اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سربراہ اجلاس کا افتتاح میرے لیے باعث فخر ہے،ترکمانستان کو آئندہ اجلاس کی سربراہی ملنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کورونا کی وجہ سے معاشی وسماجی مضمرات کا مکمل تخمینہ لگانا ابھی باقی ہے، ہم نے عوام کو وبا سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ انہیں بھوک سے بھی بچایا،امیر ملکوں نے کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے وسائل کا استعمال کیا،کورونا سے بچاؤ کےلیے عالمی سطح پر ویکسین کی مساویانہ فراہمی ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے میں خوشحالی کے لیے تجارتی سرگرمیوں کا فروغ وقت کا تقاضا ہے، افغان امن عمل خطے کو پائیدار ترقی کی طرف لے جانے میں معاون ہوگا،سی پیک کے ذریعے افغانستان سمیت مشرق وسطیٰ تک رسائی اہمیت کی حامل ہے۔

مزید خبریں :