آرمی چیف سے جرمن سفیرکی ملاقات، دو طرفہ تعاون اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن سفیر نے ملاقات کی اور  باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعاون ، خطے کی صورت حال اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، آرمی چیف نے پاک جرمن اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے پانچویں دور کی تعریف بھی کی ۔

اس موقع پر  جرمن سفیر نے خطے میں پاکستان کی امن کی کوششوں کو بھی تسلیم کیا ۔

مزید خبریں :