’’تاریخ میں عمران خان کا نام نہ ڈرنے اور نہ جھکنے والے لیڈر کے طور پر لکھا جائیگا‘

فوٹو: فائل 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تاریخ میں وزیراعظم عمران خان کا نام نہ ڈرنے اور نہ جھکنے والے لیڈر کے طور پر لکھا جائے گا۔ 

اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ عمران خان کی جرات مندانہ تقریر قوم کے دل کی آواز ہے، ضمیر بیچنے والے تاریخ کے کٹہرے میں جلد کھڑے ہوں گے،  قوم لٹیروں کے ساتھ نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور الیکشن کمیشن نے سیاسی نقب زنی روکنے میں عدم تعاون کرکے قوم کو مایوس کیا، سیاست کی آڑ میں ملک کا پیسہ لوٹنا غداری کے مترادف ہے۔

مزید خبریں :