سینیٹ الیکشن: وزیراعظم کے الزامات پر آج الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس طلب

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان  کے الیکشن کمیشن کے خلاف الزامات پر الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی جانب سے طلب کیے گئے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے دیگر ممبران بھی شریک ہوں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعظم کے الیکشن کمیشن سے متعلق الزامات اور بیانات کا جائزہ لیا جائے گا  جب کہ  الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کے بیان کی ویڈیو بھی حاصل کر لی ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن کے معاملے پر قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن پر بھی برہمی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملک کی اخلاقیات، جمہوریت کو نقصان پہنچایا۔

مزید خبریں :