دنیا
Time 05 مارچ ، 2021

بیٹی کا کٹا ہوا سر لیکر تھانے پہنچنے والا باپ گرفتار

فوٹو: فائل

بھارت میں ایک شخص کو اپنی بیٹی کا سر قلم کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے شہری سریش کمار کو پولیس نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنی بیٹی کا تشدد زدہ سر لیکر پولیس اسٹیشن پہنچا۔

بھارتی پولیس کے مطابق سریش کمار پولیس اسٹیشن کے باہر چلا رہا تھا کہ وہ اپنی 17 سالہ بیٹی کے ایک آدمی کے ساتھ تعلقات پر خوش نہیں تھا۔

سریش کمار کا کہنا تھا میں نے اپنی بیٹی کو گھر میں اکیلا پایا تو اسے کمرے میں بند کیا اور پھر تیز دھار آلے کی مدد سے اس کا سر تن سے جدا کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سریش کمار کو گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں ہر سال سیکڑوں افراد فیملی کی خواہش کے خلاف شادی کرنے پر قتل کر دیے جاتے ہیں۔

مزید خبریں :