بھارتی اداکارہ گوہر خان کے والد انتقال کرگئے

فوٹو: بشکریہ دی انڈین ایکسپریس

حال ہی میں ٹک ٹاکر زید دربار سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بھارتی اداکارہ گوہر خان کے والد ظفر احمد خان انتقال کر گئے۔

گوہر خان کی دوست پریتی سمنز نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں گوہر کی ان کے والد کے ساتھ ماضی کی تصاویر تھیں۔

گزشتہ دنوں اداکارہ گوہر خان نے بھی اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے چاہنے والوں سے والد کی صحت کے لیے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔

دوسری جانب گوہر خان کے شوہر زید دربار نے بھی انسٹاگرام پر اپنے سسر کے ساتھ تصویر شیئر کی تھیں اور چاہنے والوں سے درخواست کی تھی کہ ان کی صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

مزید خبریں :