Can't connect right now! retry

پاکستان
05 مارچ ، 2021

’عمران صاحب ملک میں نئے الیکشن کرانا ہی عزت کا واحد راستہ ہے‘

فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب عزت کا ایک ہی راستہ ہے کہ ملک میں نئے الیکشن کرائیں اور مزید رسوائی اپنے مقدرمیں نا لکھوائیں۔

مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ جمہوریت کو جتنا نقصان آپ جیسے ووٹ چوروں نے پہنچایا ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، عمران صاحب صرف عوام کا اعتماد اور اقتدار اپنا ہوتا ہے، کرائے اور ادھار کی چیزیں واپس کرنی ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اُدھار کا اقتدار اور کرائے کا اعتماد اپنا نہیں ہوتا، اعتماد آپ نے کھویا مگر غصہ الیکشن کمیشن پر کیوں؟ اپنی بار جمہوریت پرلیکچر اوردوسروں کے ووٹ چوری، اپنی بار ڈسکہ میں الیکشن کمیشن کا عملہ چوری۔

لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے ارکان کو جبر، دھونس، دھاندلی اور دباؤ سے غلام بنانے کی کوشش نا کریں، آٹا، چینی، بجلی گیس، دوائی اور ووٹ چور عوام کا اعتماد کھوچکے ہیں،اس لیے عوام میں جانے سے ڈر رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب عزت کا ایک ہی راستہ ہے کہ ملک میں نئے الیکشن کرائیں  اور مزید رسوائی اپنے مقدرمیں نا لکھوائیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM