کھیل
Time 08 مارچ ، 2021

دورہ جنوبی افریقا و زمبابوے، قومی اسکواڈ کا اعلان 10 مارچ تک ہونے کا امکان

پاکستان کے دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان 10 مارچ تک ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ‏دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کے لیے قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کی مشاورت ہوئی جس میں قومی اسکواڈ کا اعلان 10 مارچ تک کیے جانے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ‏ وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ کے لیے ایک ساتھ ہی اسکواڈ کا اعلان کرنےکا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ 30 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو سکتا ہے۔

‏ذرائع کے مطابق پی سی بی قومی اسکواڈ کو ایک ساتھ چارٹر فلائٹ سے جنوبی افریقا لے جانا چاہ رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنی ہیں۔

دورہ جنوبی افریقا کے بعد قومی ٹیم کے زمبابوے میں ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔

پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقا کے لیے 27 مارچ کو روانہ ہونا ہے۔

مزید خبریں :