08 مارچ ، 2021
سرگودھا میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے پر 20 سے زائد لڑکوں نے ایک نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
سرگودھا کے علاقے محافظ ٹاؤن میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جہاں 20 سے زائد لڑکوں نے 16 سالہ نوجوان کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایک درجن سے زائد لڑکوں کی نوجوان پر تشدد کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس مقدمے کے اندراج کے لیے کوئی نہیں آیا، اگر کسی نے درخواست دی تو کارروائی کریں گے۔